مردان ، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں بخشالی روڈ ساولڈھیر کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 36 سالہ گل شاد جاں بحق جبکہ 33 سالہ وقار احمد شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کے ہمراہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ مردان میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بجحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے: نائب وزیراعظم