سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں تین نئے ججز جسٹس ملک شہزاد، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز سے حلف لیا۔ تقریب میں ججز سمیت اٹارنی جنرل اور وکلاء بھِ موجود تھے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں