بجٹ پر ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی، پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ پر ووٹ دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیاہے جس میں حتمی فیصلہ پالیمانی پارٹی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ن لیگ کے ممبران کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف دیئے جانے والے بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حلف لینے والے ممبران کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ