وزیراعلی نےکسی آپریشن کی حمایت نہیں کی،خواجہ آصف جھوٹ بول رہےہیں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نے اپیکس کمیٹی میں کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 والے صرف جھوٹ بولنا جانتے ہیں، خواجہ آصف نے ہمیشہ دغابازی کی سیاست کی ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے اپیکس کمیٹی میں کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی، اپیکس کمیٹی میں عزم استحکام کے حوالے سے صرف بحث ہوئی تھی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خواجہ آصف حقائق توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کہ کسی بھی آپریشن کے لئے سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان میں تھوڑی سی شرم اور گریس ہوتا تو استعفی دینے کے ساتھ چلو بھر پانی میں ڈوب مرتے۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاتون سے ہاری ہوئی سیٹ جعلی فارم 47 کے ذریعے ہتھیا بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی کی نڈر خاتون ریحانہ ڈار نے ان کو بدترین شکست دی۔ خواجہ آصف جعلی فارم 47 کے پیداوار ہے، ان کا کام صرف جھوٹ پھیلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی.

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی ایک اور کامیابی، کوپا امریکا 2024کا فاتح بن گیا