خاتون جاں بحق

ایبٹ آباد :جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ،پانچ افراد زخمی

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود زیارت معصوم روڈ پر پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں اور نعش کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تمباکو ٹیکسز میں کمی، فنانس ترمیمی بل اسمبلی اجلاس میں پیش