راہول گاندھی

راہول گاندھی بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے

ویب ڈیسک: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کو اپوزیشن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ راہول گاندھی پارلیمنٹ میں بھارتی عوام کی مضبوط آواز ہوں گے،راہول گاندھی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت ہر وقت جوابدہ رہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں پارلیمانی لیڈر کا عہدہ 10 سال سے خالی تھا۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں فائرنگ سے تین افراد قتل ،ایک زخمی ہو گیا