بڈھ بیر واقعہ پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا نوٹس، ملزمان فوری گرفتار کرنے کی ہدایات جاری

ویب ڈیسک: بڈھ بیر واقعہ پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا نوٹس، ملزمان فوری گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے کم سن بچوں سمیت خواتین کے قتل پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور ظالمانہ اقدام قرار دیدیا۔
سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ قتل کے اس اندوہناک واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال