اسلام آباد ہائیکورٹ: زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسماعت کی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ رپورٹ میں زرتاج گل کا نام دو ایف آئی آر میں درج ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ آئی جی کو بلاؤنگا اور پوچھوں گا کہ ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ، خیبر پختونخوا اور پنجاب بار نے ایڈہاک ججز تعیناتی کی حمایت کردی