فریق بننے کی درخواست

مخصوص نشستیں :پی ٹی آئی نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی ہے ۔
عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے زیر سماعت کیس میں فریق بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق بنایا جائے، سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے الزامات لگائے ہیں۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص سیٹوں سے محروم رکھا گیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردیں۔
دائر درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں ہمیں فریق بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حلف لینے والے ممبران کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ