ایران میں صدارتی انتخاب کل ہوگا، 6 امیدوار مدمقابل

ویب ڈیسک: ایران میں صدارتی انتخاب کل ہونگے، پولنگ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے 6 امیدوار مدمقابل آ گئِے۔
ایران میں صدارتی انتخابات 2025 میں ہونا تھے تاہم گزشتہ ماہ سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد نئے ایرانی صدر کے انتخاب کیلئے کل پولنگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدارتی انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔
ان میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں۔
ایرانی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 287 افراد نے باضابطہ طور پر صدارتی عہدے کے لیے اپنی امیدواری کی خواہش کا اعلان کیا تھا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید پڑھیں:  شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت