دوحا مذاکرات

پاکستان کا افغانستان سے متعلق دوحا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے رواں ہفتے افغانستان سے متعلق ہونے والے دوحا مذاکرات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ دوحا مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
احمد نسیم وڑائچ وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری مغربی ایشیا ہیں، آصف درانی اور احمد نسیم وڑائچ کی قیادت میں پاکستانی وفد آئندہ چند روز میں دوحا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی میزبانی میں تیسرے دو روزہ دوحا مذاکرات 30 جون سے ہوں گے، رواں برس تیسرے دوحا مذاکرات میں افغان عبوری حکومت باقاعدہ شرکت کرے گی۔
افغان طالبان عبوری حکومت نے دوسرے دوحا مذاکرات میں افغان خواتین و سول سوسائٹی نمائندوں کی شرکت پر بائیکاٹ کیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلی مرتبہ دنیا بھر کے افغانستان پر خصوصی نمائندے دوحا مذاکرات میں افغان طالبان کے سامنے بیٹھیں گے۔
افغان سول سوسائٹی و خواتین کے نمائندے دوحا مذاکرات کے بعد 2 جولائی کو افغانستان پر خصوصی نمائندوں سے بات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  باب دوستی پر پیدل آمدورفت بحالی میں افغان بارڈر حکام ٹانگ اڑانے لگے