دوسرا سیمی فائنل

ٹی 20ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: امریکہ میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرے سیمی فائنل کے لیے تقریباًڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
واضح رہے کہ رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس 7بجے شیڈولڈ تھا تاہم بارش کے باعث تاخیر سے ہوا۔
دونوں میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقا سے ہو گا۔
قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر ساتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  راحت فتح نے گرفتاری کی خبریں مسترد کر دیں