عمران خان کی درخواست دائر

پارٹی رہنماوں سے ملنے میں رکاوٹ، عمران خان کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک بار پھر پارٹی رہنماوں اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے عمران خان کی درخواست دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی دائر درخواست میں وزارت داخلہ، ہوم سیکرٹری کیساتھ حکومت پنجاب کو بھی فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل ملاقات کی اجازت نہیں دیتے۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین کی بدنیتی کی وجہ سے وہ عمل بھی مکمل نہ ہوا، جیل میں اس پورے پراسس کو حساس ادارے کے اہلکار دیکھتے ہیں۔
درخواست میں مزید بتایا ہے کہ سول انتظامیہ کے کام میں مداخلت کے باعث پارٹی لیڈر شپ سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کر پاتا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو دوران قید دن میں 15 افراد سے ملاقات کی اجازت تھی جبکہ عمران خان کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
درخواست میں بانی پی تی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں پارٹی لیڈر شپ سے مختلف امور پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام