اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اپوزیشن لیڈر سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر ذاتی گاڑی پر پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر سے تمام سٹاف بھی واپس بلالیا۔
ملک احمد بھچر کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام دشمن اقدامات کی نشاندہی اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، انتقامی کارروائیاں عوام کے مسائل کی نشاندہی سے نہیں روک سکتیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کی خوشنودی کیلئے انتقامی رویہ اپنایا، گاڑی اور سٹاف واپس لے کر پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
دوسری جانب ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی کیلئے برطانوی وزیر خارجہ متحرک