صوبائی وزیر قاسم علی شاہ

پشاور:صوبائی وزیر قاسم علی شاہ کانوتھیہ میں آتشزدگی سے متاثرہ جگہ کا دورہ

ویب ڈیسک:صوبائی وزیر قاسم علی شاہ کاپشاور کے علاقہ نوتھیہ پھاٹک میں آتشزدگی سے متاثرہ جگہ کا دورہ ،نقصانات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ آگ کی وجہ سے 70سے زائد دوکانیں تباہ ہوئی ہیں ،آگ پر قابوں پالیا گیا تاہم ریسکیو کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑا مالی نقصان ہوا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد متاثرہ لوگوں کی مدد کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کی جانب سے باقاعدہ طورپر امیدوار نامزد