اے این پی کمیٹی

سیاسی جماعتوں سے رابطے:اے این پی نے کمیٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )نے خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق کمیٹی کی سربراہی اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کریں گے۔
کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ باچا خان مرکز میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہوا۔
کمیٹی میں دیگر 5 اراکین بھی شامل ہیں، اے این پی کمیٹی خیبرپختونخوا میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر بات چیت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ