ایمبولینس اور آئل ٹینکر تصادم

اٹک : ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم،5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: اٹک میں ایمبولینس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔
حادثہ اٹک کے قریب ہکلا انٹر چیلنج ڈی آئی خان موٹر وے پر پیش آیا جہاں ایمبولینس اورآئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں ریسکیو اہلکار عمران بھی شامل ہے۔
ریسکیو ایمبولینس مریض کو جنڈ سے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کرنے جا رہی تھی کہ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2بچے جاں بحق