ہتھیاروں کا مطالبہ

عزم استحکام :پاکستان کا امریکہ سے چھوٹے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کے لئے امریکہ سے چھوٹے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے ۔
امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک کی جانب سے پاکستان سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب کانفرنس میں شامل شرکا نے پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کی اور افغانستان میں امریکی پالیسی پر کڑی تنقید بھی کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی ۔
بعدازاں وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے، عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ کیخلاف نوشہرہ اور پاراچنار میں شدید احتجاج، روڈ بند