خیبرپختونخوا کو 590ارب روپے

خیبرپختونخوا کو 590ارب روپے دینے کا بیان جھوٹ ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے خیبرپختونخوا کو 590ارب روپے دینے کا سراسر بیان جھوٹ ہے۔
وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ رقم 2010میں سوات آپریشن کے بعد تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی، این ایف سی کے تحت بقایا جات تاحال نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کر رہا ہے، عزم استحکام سے متعلق نااہل ٹولے نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کا خاتمہ صوبے سے زیادہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادہ ہے، مولانا کا دعویٰ