پٹن میں گاڑی حادثے کا شکار

لوئر کوہستان:پٹن میں گاڑی حادثے کا شکار ،3افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ویب ڈیسک: لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پٹن میں پیش آیا جہاں سیمودرہ سے کیال جانے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔
سرچ اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزء خود کر رہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی 2025 ، افغان کرکٹ بورڈ کی پاکستان آنے کی یقین دہانی