ٹانک فائرنگ

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹانک میں نامعلوم افراد کی موٹر سائیکل بارگین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ ٹانک کے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل بارگین میں فائرنگ کرکے قدرت اللہ نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں عام عاشورہ کا پہلا جلوس امام بارگاہ سید آغا رضوی شاہ سے برآمد