پولیس سب انسپکٹر قتل

کوہاٹ میں پولیس سب انسپکٹر سگے بیٹے کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنے سگے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہو گیا ۔
ترجما ن کوہاٹ پولیس کے مطابق ملزم حضرت علی نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنے سگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
سگے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والاپولیس اہلکار ضلع اورکزئی میں اے ایس آئی کی حیثیت سے تعینات تھا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل بیٹے کو امبار بانڈہ سے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کے خلاف اپنے سگے باپ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈ یموکریٹ پارٹی جمہوریت کی دشمن ہے،ڈونلڈ ٹرمپ