پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کو مین گیٹ پر روک دیا گیا

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے اپوزیشن ارکان کو اسمبلی کے مین گیٹ پر روک دیا گیا ۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی ہے ۔
آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی اور سپلیمنٹری بجٹ کے 37مطالبات زر پیش کیے جائیں گے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
معطل ارکان کا اسمبلی حدود میں داخلہ روکنے کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا تھا کہ اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کے لیے ایتھکس کمیٹی بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ، بیٹے کو بچانے کی کوشش میں والد جاں بحق