عمران خان کی رہائی

عمران خان کی رہائی سے کسی قسم کا خطرہ نہیں، وزیر دفاع

ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاست میں اپ ڈان آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔
ایک سوال پر وزیردفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کیلئے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔
واضح رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آج بانی پی ٹی آئی کو مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، خانپور نہر میں 3 بچے ڈوب گئے