سربراہ پاک بحریہ

مسلح افواج دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں،سربراہ پاک بحریہ

ویب ڈیسک: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل چیف نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کو اکھاڑ پھینکنے کی طاقت رکھتی ہیں اور اس کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں 121ویں مڈل شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ تیزی سے بدلتی علاقائی جیو پولیٹکس اور بڑھتی دہشتگردی پاکستان کی معیشت، سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیواسٹریٹیجک اہمیت کے باعث بحرہند مستقبل کے تنازعات کے ممکنہ میدان کے طورپر ابھر رہا ہے، اس صورتحال کے اثرات خطے اور اس سے آگے تک ہوسکتے ہیں، میری ٹائم کے تحفظ اورصورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ جدیدٹیکنالوجی حاصل کررہی ہے۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدودکے تحفظ کے لیے ہنگور کلاس آبدوز کا حصول انتہائی اہم ہے، ہنگورکلاس آبدوز کی شمولیت خطے میں پاکستان نیوی کی صلاحیت بڑھائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندرونی، بیرونی محاذ پرکثیرالجہتی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، تیزی سے بدلتی علاقائی جیو پولیٹکس اور بڑھتی دہشتگردی پاکستان کی معیشت، سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہورہی ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی علاقائی امن کے لیے دیگر ملکوں کی بحریہ کیساتھ شراکت داری کررہی ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی قوم اور فورسز متحد ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ