زیر حراست ملزم

زیر حراست ملزم فائرنگ واقعہ میں‌محفوظ، پولیس اہلکار زخمی

زیر حراست ملزم فائرنگ کے دوران محفوظ، پولیس اہلکار زخمی، ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ویب ڈیسک: زیر حراست ملزم فائرنگ کے دوران محفوظ، پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پھندو پولیس قتل میں ملوث گرفتار ملزم عمیر ولد علی گل جان سکنہ سربند حال قیوم اباد کو پیشی کیلئے لے جارہی تھی کہ بمقام برف خانہ مخالف فریق فدا حسین ولد غلام سخی نے پستول سے فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم فائرنگ واقعے کے دوران محفوظ رہا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اقبال حسین لگ کر زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور مجروح پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نارمل بتائی جا رہی ہے۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان باشندوں کو شناختی کارڈ کا اجرا ،ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری متوقع