محسن نقوی کی سینیٹ نشست

محسن نقوی کی سینیٹ نشست سے نااہلی کی درخواست پر کل سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: محسن نقوی کی سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل بروز پیر درخواست پر سماعت کرینگے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سنیٹر بننے کے اہل نہیں۔ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سنیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔
محسن نقوی کی سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کے حوالے سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ انہیں‌سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں،بیرسٹر سیف