امریکی کانگریس

امریکی کانگریس کو پی ٹی آئی نے پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا

امریکی کانگریس کو پی ٹی آئی نے پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا، بلاشبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔ ن لیگی رہنما
ویب ڈیسک: امریکی کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کر کے بلا شبہ پی ٹی آئی نے بڑتی کامیابی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار ن لیگی رہنما اور ان کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کیا۔
ن لیگی رہنما عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے اراکین کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پر آمادہ کیا۔ ‏امریکی انتخابات کے لیے امیدوار ووٹرز کی حمایت کے لیے بھاگ دوڑ میں لگے ہیں۔
پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اراکینِ کو آمادہ کرنا بلاشبہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارش کی نوید سنا دی