خانپور ڈیم ایک

خانپور ڈیم ایک اور نوجوان کی زندگی بہا لے گیا

خانپور ڈیم ایک اور نوجوان کی زندگی بہا لے گیا، دفعہ 144 کے باوجود خانپور ڈیم کے خطرناک مقامات پر نہانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں خانپور ڈیم ایک اور نوجوان کی زندگی بہا لے گیا۔ ریکسیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔
ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کے باوجود انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت سے خانپور ڈیم کے خطرناک مقامات پر نہانے کا سلسلہ جاری ہے۔
خانپور ڈیم سے نکلنے والی نہر میں پولیس سٹیشن کے قریب 31 سالہ طارق محمود ولد بدری زمان سکنہ ہری پور (کھلابٹ) نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
واقعے کی فوری اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی غوطہ خور اور میڈیکل ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور نوجوان کی لاش کو پانی سے نکال لیا .
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کیساتھ رابطے تھے، عطا تارڑ