شیخ رشید احمد کو گیس بل

شیخ رشید احمد کو گیس بل کا جھٹکا، دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گیس بل کا جھٹکا، ایک لاکھ سے زائد کا بل موصول.
ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع بجلی بل کے بعد شیخ رشید احمد کو گیس بل موصول ہو گیا۔
سابق وفاقی وزیر کو گیس کا ایک لاکھ روپے کا بل آگیا، شیخ رشید کو پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آ چکا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔
چند روز قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری بیوی ہے نہ بچے اور نہ اے سی چلاتا ہوں، پھر بھی میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں یومِ عاشور پر سکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل