شادی کی ٹقریب میں دھماکہ

پاراچنار، شادی کی ٹقریب میں دھماکہ، 19 افراد زخمی

پاراچنار میں شادی کی ٹقریب میں دھماکہ ، 19 افراد زخمی، ہسپتال منتقل ہونےوالے زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویش ناک، تحقیقات شروع۔
ویب ڈیسک: پاراچنار میں شادی کی ٹقریب میں دھماکے کے باعث 19 افراد زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پاک افغان سرحد کے قریب غوزگڑھی میں شادی کی ٹقریب میں رات کا میوزیکل پروگرام جاری تھا کہ دھماکہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال زرائع کی جانب سے زحمیوں میں متعدد کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف پولیس نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو مقتل گاہ قرار دیا ،اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش