ٹی 20 ورلڈ کپ جیتتے

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتتے ہی ڈریوڈ کا سفر تمام، جدیجا بھی ریٹائرڈ

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتتے ہی بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا سفر تمام ہو گیا جبکہ ان کے ساتھ روندرا جدیجا نے بھی مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ جیتتے ہی بھارتی ہیڈ کوچ ڈریوڈ کا ٹیم کسیاتھ سفر تمام ہو گیا۔ ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں پروٹیز ایک بار پھر چوکر ثابت ہوئے اور پورے سیزن میں ناقابل شکست رہنے کے بعد بھارت سے فائِنل میں ہار گئے۔
بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین کر دوسری بار فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بھی بطور ہیڈکوچ بھارتی ٹیم سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جدیجا نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ روندرا جدیجا نے بھارت کی جانب سے 74 میچز میں 54 وکٹیں لینے کے ساتھ 41 اننگز میں 515 رنز بھِی بنائے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں دوبرقعہ پوش خواتین کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور قتل