لکی مروت میں‌ تین

لکی مروت میں‌ تین بھٹہ خشت مزدوروں کا لرزہ خیز قتل

لکی مروت میں‌ تین بھٹہ خشت مزدوروں کے لرزہ خیز قتل کی واردات، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ویب ڈیسک: لکی مروت میں‌ تین بھٹہ خشت مزدوروں کے لرزہ خیز قتل کی واردات تھانہ غزنی خِل کی حدود میں ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین بھٹہ خشت مزدوروں کو قتل کردیا ہے۔ تینوں مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں صالح خان سکنہ خواجہ خیل شامل ہیں، فاروق اور نقیب اللہ طور لونگ خیل کو بھی قتل کیا گیا ہے۔
واقعہ کی نوعیت کی جانچ میں پولیس حکام مصروف ہو گئے ہیں۔
مزدوروں کے لواحقین و اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے تاجہ زئی اڈہ میں لاشیں سڑک پر رکھ کر انڈس ہائی وے بند کر دی.

مزید پڑھیں:  ٹانک میں امن جرگہ کی کال پر بازار بند، شاہراہ بند