b9374415 3391 4832 8a03 8178ddae4b6c

جون و جولائی میں اضافی ضرویات سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس جاری،اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور دیگر اعلی حکام کی شرکت.

اجلاس میں مُلک بھر میں کورونا صورتحال اور سہولیات کا جائزہ،اجلاس میں مُلک بھر میں جاری ایس او پیز خلاف ورزیوں پر حکومتی کاروائی پر بھی بریفنگ.

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں جون و جولائی میں اضافی ضرویات سے نمٹنے کے لیے نیشنل اینٹی کووڈ19 شارٹ ٹرم ایکشن پلان کا جائزہ،اجلاس میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے حوالے سے مراعاتی پیکج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال.

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مُلک بھر میں مجموعی طور پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹریز کی تعداد 102 ہوگئی،ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مارکیٹس, دکانوں اور ٹرانسپورٹ کے خلاف ایکشن جاری،تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمز کی جانب سے کارخانوں اور تمام مقامات پر ہیلتھ گائڈ لائینز پر عمل یقینی بنایا جارہا ہے.

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ