عمران خان سے ملنے

سینئر پارٹی رہنماوں کو عمران خان سے ملنے دیا جائے، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: سینئر پارٹی رہنماوں کو عمران خان سے ملنے کی خواہش ہے انہیں بھی ملنے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائِی رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان مِیں کیا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کیسز چل پڑے تو ان کے پاس کچھ نہیں ہوگا کیونکہ پراسیکیوشن کمزور ہے۔
انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سینئر پارٹی رہنماوں کو بھی عمران خان سے ملنے دیا جائے۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق عمر ایوب نے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کروں گا۔ اسی لیے تو انہوں نے پارٹی جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام لیڈر بھی پارٹی سے چلے جائیں تو پارٹی نہیں ٹوٹے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارتی کے سینئر رہنماوں کو بھِ بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست دائر