ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف مظاہرہ

پشاور کے تاجروں کا بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: پشاور کے تاجروں نے بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ۔
احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں مختلف شعبوں سے وابستہ تاجران نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء نے رامپورہ سے چوک یادگار تک واک کی اس موقع پر بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے گئے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا اگر ظالمانہ ٹیکسز کو فی طورپر واپس نہ لیا گیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔
مظاہرین نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی صورت میں عوام حکومت کو اپنے ہی گھروں کا کرایہ ادا کررہے ہیں ۔
انہوں نے فوری طورپر ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا سکولوں اور مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان