کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا، لو لگنے سے مزید 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا ، لو لگنے سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے ساتھ ہی جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 49 ہوگئی۔
21 جون سے یکم جولائی تک ہیٹ ویو سے اموات کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ شدید گرمی اور حبس سے جلدی امراض بھی بڑھنے لگے۔
شدید گرمی کے باعث گزشتہ روز بھی 144 افراد متاثر ہو کر ہسپتال جا پہنچے تھے۔ 21 جون سے یکم جولائی تک شہر قائد میں لُو لگنے سے 49 افراد انتقال کر گئے۔
دوسری جانب کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اس دوران لو لگنے سے مزید 4 افراد جاں‌بحق ہو گئے. شہر قائد میں‌سورج آگ برسانے لگا ہے جس سے شہر میں جلدی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان،بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں مزید ریمانڈ منظور