مانسہرہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ

مانسہرہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

مانسہرہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کالج دوراہاپاور سی این جی کے قریب پیش آیا۔
ویب ڈیسک: مانسہرہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثہ کالج دوراہا پاور سی این جی کے قریب کیری ڈبہ اور پراڈو گاڑی کے ٹکرانے سے پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق شخص کی شناخت شوکت علی ولد محمد جان سکنہ بٹگرام کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عبید اور اسامہ شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ڈ یموکریٹ پارٹی جمہوریت کی دشمن ہے،ڈونلڈ ٹرمپ