اقوام متحدہ کا اعتراض مسترد

اقوام متحدہ کا اعتراض مسترد، عمران خان کی گرفتاری داخلی معاملہ قرار

ویب ڈیسک: حکومت نے اقوام متحدہ کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتوا مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملے قرار دے دیا ہے ۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود مختار ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی،جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔
وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میںہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی مقدمات میں انہیں ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے 91اراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج جمع کرائے جانے کا امکان