بھارت بھگدڑ

بھارت :ہندو مذہبی تقریب میں بھگدڑ سے 87افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 87افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ہندو مذہبی تقریب میں پیش آیامرنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
بھگدڑ میں کچلے جانے والے 100 سے زائد افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت پک اپ ٹرکوں، رکشوں اور یہاں تک کہ موٹر سائیکلوں پر شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔
تقریب میں کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھی۔
ہسپتال میں 87افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جن میں 23 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ بھگدڑ کی وجہ کیا تھی تاہم عوام کی تعداد کا پنڈال میں گنجائش سے زیادہ ہونا ایک وجہ ہوسکتی ہے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں چیک پوسٹ پر فائرنگ،پولیس اہلکار محفوظ رہے