گوشوارے طلب

سیاسی جماعتوں سے گوشوارے طلب کرلئے گئے

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے سال 2023-24کے گوشوارے طلب کر لئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں آمدن، اخراجات، واجبات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جبکہ چارٹرڈ اکانٹنٹ سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔
سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تمام سیاسی جماعتیں 29 اگست تک سال 2023-24 کے گوشوارے جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ،الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم