ٹی 20ورلڈ کپ 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،آئی سی سی نے کوالیفائی کرنے والی 12ٹیموں کی تصدیق کردی ہے۔
ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے کی ٹیموں نے 2026کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔
براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں افغانستان،بنگلہ دیش ،آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز،بھارت،جنوبی افریقا، امریکا اور انگلینڈ شامل ہیں۔
پاکستان ،نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے رینکنگ کی بنیاد پر ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کیا،آئی سی سی نے 30 جون تک کی انٹرنیشنل ٹی20 رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفکیشن کا اعلان کیا۔
سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں بطور میزبان ٹی 20 ورلڈ2026 میں شرکت کریں گی،ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیموں شرکت کریں گی،55 میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی زیرغور نہیں لائی گئی