حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

حکومت کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن سے رابطہ

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا گیا ۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چودھری نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھ دیاہے ۔
حکومت نے خط میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حزب اختلاف سے 4نام مانگ لئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیئے جائیں، باہمی رضامندی سے دیئے گئے ناموں میں سے چیئرمین پی اے سی کا تقرر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے مرغیوں کی درآمد بند، بنوں میں کاروبار متاثر