اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے

موقع ملا تو اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے، پاسداران انقلاب

موقع ملا تو اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے، اسرائیل 9 ماہ سے امریکا اور یورپی ممالک کی حمایت سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ امیر علی حاجی زادہ
ویب ڈیسک: پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ابھی براہ راست حملے کا وقت نہیں آیا لیکن جیسے ہی موقع ملا تو اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل 9 ماہ سے امریکا اور یورپی ممالک کی حمایت سے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر حملے کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ تلخ ترین حقیقت ہے کہ ہمارے پاس طاقت ہے لیکن ہاتھ بندھے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار تک جا پہنچی جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اسرائیلی ظلم اور جبر کے باعث آج فلسطینی جبری بے دخلی جیسی اذیت سے گزر رہے ہیں، اس شدید گرم موسم میں‌بے گھر فلسطینیوں کے پاس سہولت نام کی کوئی چیز نہیں.
نہتے فلسطینیوں پر ہر دن نئی نئی مصیبتیں آزمائی جا رہی ہیں، حراست میں بھی انہیں ظلم و جبر کا شکار بنایا جاتا ہے. 7 اکتوبر سے جاری اس جنگ کے دوران بچوں اور خواتین سمیت ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں تک کو نہیں بخشا گیا.
اسی لئے پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے، بس وقت اور موقع کا انتظار ہے.
ایک اندازے کے مطابق فلسطین کی سرزمین پر خون آشام کے جاری واقعات میں‌اب تک 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ اس سے دگنے سے بھی زیادہ زخمی ہو چکے ہیں. اجتماعی قبریں بھی یہاں کافی تعداد میں‌دریافت ہوئیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ریاست مخالف پراپیگنڈے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ