باجوڑ میں دھماکہ

باجوڑ میں دھماکہ ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمو ڈولہ میں پیش آیا سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس میں ہدایت اللہ سمیت5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
سابق سینیٹر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحصیل ماموند کے دورے پر تھے جہاں ان کی گاڑی سڑک کے کنارے رکھے گئے بم دھماکے کا شکار ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر جسد خاکی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سکنہ ناواگئی، سمیع الرحمن سکنہ انعام خورو چینہ گئی ماموند، فرمان اللہ سکنہ نیگ بانڈہ ماموند، یار محمد اور نظیر الدین شامل ہیں ۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور امیدوار پی کے 22نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈمہ ڈولہ گئے تھے ۔
دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور:خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مجموعی طورپر 2افراد جاں بحق ،ایک زخمی