مسافر بس ٹکرا گئی

ہری پور میں مسافر بس دیوار سے ٹکرا گئی،ڈرائیور جاں بحق،10افراد زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور میں مسافر بس بے قابو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پرجاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے ۔
حادثہ خانپور کے علاقہ کوہالہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو پیش آیا،ڈرائیور کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث بس بے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرا گئی ۔
جاں بحق ڈرائیور کی شناخت عبدالرشید عرف شیدو استاد کے نام سے ہوئی ہے ۔
زخمیوں کو مقامی لوگوں نے خانپور اور راولپنڈی منتقل کیا ۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ پر پاکستانی کو سزائے موت