سانحہ بڈھ بیر

پشاور:سانحہ بڈھ بیر کے گرفتار ملزمان 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک: سانحہ بڈھ بیر میں ملوث گرفتار ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بڈھ بیر میں 9افراد کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کو پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسرکے مطابق گرفتار ملزمان باپ بیٹے ہیں، جنہیں گزشتہ رات ہی گرفتار کیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان باپ بیٹے ہیں، جنیہں گزشتہ رات کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے واقعہ کے بارے میں تفتیش کرنی ہے جس کے لئے ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔
عدالت نے گرفتار تینوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں 25جون کو ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 4خواتین اور 5بچے شامل تھے۔
واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی کاشکار عوام کیلئےبری خبر، بجلی قیمت مزید بڑھنے کا امکان