وزیراعظم کی ملاقات

وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات،باہمی تعاون بڑھانے کا عزم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے سنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کی ازبکستان خطے کے ممالک کے لئے تجارت کی توسیع کے حوالے سے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دستیاب مختلف سہولیات پر غور کیا گیا۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لیے کراچی پورٹ کو ترمز سے منسلک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ایک خوشحال وسطی ایشیا اور بڑھے ہوئے علاقائی روابط کے لیے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے اور پاکستان ازبکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کو عملی جامہ پہنانے سے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان اور ازبکستان دونوں کے مشترکہ عزم پر بھی تبادلہ خیال کیا کیا ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں سنگدل ماں نے اپنے 3بچوں کو ذبح کردیا