خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں نے موسم خوشگوار بنا دیا، ہری پور، مردان ، رستم اور خال سمیت دیگر اضلاع میں بارش سے گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔
ضلع ہری پور سمیت تحصیل غازی اور خانپور میں بھِی موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوواوں سے علاقے کا موسم انتہائی خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا . اس کے ساتھ ہی بجلی کے مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے۔
ضلع مردان کی تحصیل رستم میں بھی ِباران رحمت برس پڑی جس سے شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
یہی حال خال کا بھی ہے جہاں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ باران رحمت برسنے پر لوگوں نے مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔
اس کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش شروع ہو گئی وہیں بجلی کا کمزور نظام ٹرپ کر گیا اور عوام کے کھلے چہرے مرجھا گئے۔
حکومت کو اس موسم میں بجلی کی ٹرپنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ چند روز سے بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی تھی اور اس سلسلے میں‌حفاظتی اقدامات کا بھی عندیہ دیا جا رہا تھا.
وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے بھی متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بارشوں کے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں.
اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں.

مزید پڑھیں:  جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ