ہالینڈ کے سبکدوش وزیراعظم

ہالینڈ کے سبکدوش وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کردی ،سائیکل پر گھر روانہ

ویب ڈیسک: ہالینڈ کے سبکدوش وزیراعظم مارک روٹے نے عہدہ چھوڑنے کے بعد سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہونے پر سادگی کی انوکھی مثال قائم کردی۔
صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے گزشتہ روز ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔
ہالینڈ کی نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد چودہ سال سے ملک کے وزیر اعظم رہنے والے روٹے سائیکل پرسوار ہو سادگی کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔
خیال رہے یورپ اور دنیا کو دنگ کر دینے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے رہنما گیرٹ ولڈرز کی فتح کے تقریباً 223 دن بعد شوف نے 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد روٹے کی جگہ سنبھال لی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ پر پاکستانی کو سزائے موت